تحریر الشام کی فتوحات
م میں بشار الاسد کی جانب سے قطعی طور پر کوئی خاطر خواہ مذاحمت نہیں کی جا رہی۔ شہر کے بعد شہر کو مزاحمتکاروں کے حوالہ کیا جا رہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایک سوچی سمجھی ترتیب سے شام میں اقتدار کی تبدیلی رو نما ہو رہی ہے۔ آخرکار یہ مرحلہ عملی طور پر ثابت کرتا کے کہ خمینی روز اول سے ہی CIA کی پراکسی تھا جس کے بارے راقم کو کبھی شک نہیں رہا۔ خمینی ایک طے شدہ منصوبہ کے تحت شام میں اپنی (یعنی CIA کی بالواسطہ) پراکسی بشار الاسد کو ہٹا کر الجولانی کی صورت میں CIA کی ایک اور بالواسطہ پراکسی لا رہا ہے جو ابتدائی طور پر ترکیہ کی ڈائریکٹ پراکسی کے طور پر خود کو ظاہر کر رہی ہے۔ صورتحال کے انتہائی محتاط مطالعہ کے بعد جو معلوم پڑتا ہے کہ وہ یہی ہے کہ اس تبدیلی سے صیہونیت انتہائی اہم اہداف حاصل کرنے جا رہی ہے۔
اس تبدیلی کے بعد فلسطین کے محاصرہ میں مزید شدت آئے گی، اور حماس کی تزویراتی سپلائز ختم ہو کر رہ جائیں گی۔ کیونکہ فی الحال حماس اپنے بل بوتہ پر بھی جو سپلائز غزہ تک لے کر جا پا رہی ہے ان میں سے اکثریت براستہ دمشق اور لبنان ہی ممکن ہو پا رہی تھیں۔ ایران، بشار الاسد اور حزب اللہ نے ابتدائی طور پر حماس کو جنگ میں دھکیلا لیکن عملی طور پر بغیر کسی معاونت کے حماس کو اکیلا چھوڑ دیا۔ تاہم حماس کیلئے اپنا ایکسز آف رزسٹنس (سپلائی روٹ) بند نہیں کر پا رہے تھے۔ لہٰذا حماس کی شکست اور فلسطین و غزہ کے سقوط کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل کے لئے اب ایکسز آف رزسٹنس کو بند کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ تاہم یہ سب کرتے ہوئے ایران کو فیس سیونگ دی جانی بھی ضروری ہے۔ لہٰذا CIA ایک نئی پراکسی لا رہی جو فی الحال اہلسنت کے لبادہ میں صیہونی ترکیہ کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ لیکن کیونکہ CIA کیلئے ترکیہ کو فیس سیونگ دینا بھی ناگزیر ہے۔ ترکیہ بھی اعلانیہ ایکسز آف رزسٹنس بند نہیں کر پائے گا۔ لہٰذا اس پراکسی (الجولانی) کو اپنے ماسٹر صیہونیت کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے آخر کار خروج کرنا پڑے گا اور خود کو اہلسنت، ایران اور ترکیہ سے لا تعلق کر کے ایک خوارجی ریاست کی بنیاد باندھے گا۔ اس طرح شام اور عراق ممکنہ طور پر مزید خانہ جنگی میں چلے جائیں گے جبکہ فلسطین کا محاصرہ مزید سخت ہو جائے گا۔ گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار ہو گا اور ممکنہ طور پر عالم اسلام سفیانی کے فتنہ کے دور میں داخل ہو گا۔
اللہ ﷻ ہمیں ہر قسم کے فتنہ سے محفوظ فرمائے اور اہلِ حق کی پہچان اور انکا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین بجاۃ النبی الملاحم یا رب العالمین
Comments
بہت خوب
By درویش on December 08, 2024 12:08 AMAdd a Comment